سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئےمریم اورنگزیب

متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے جس سے 3 لاکھ تک رقم نکلوائی جاسکتی ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نیکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جب کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے  4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے، 27 سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کیلئے  37کیمپ سائٹ قائم کردئیے گئے ہیں جب کہ 20 اکتوبر سے 13 اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز  ہوگیا ہے۔