لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ایل ڈی اے میں انتظامی تبدیلیاں،ڈائریکٹر ہاو سنگ ون کاشف اعوان کو ڈائریکٹر انوائرمنٹل کنٹرول تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ رافعہ نذیر کو ڈائریکٹر ہاو سنگ تھری تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر ہاو سنگ تھری سرمد ضمیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر ہاو سنگ ون لگا دیا گیا۔جبکہ تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالواحد کو ڈائریکٹر ریکارڈ مینجمنٹ تعینات کر دیا گیا۔