رومانس نیا آیا ہے، دل کے دورے سے سبق سیکھا اور قسمت پر یقین:صبا قمر

 رومانس نیا آیا ہے، دل کے دورے سے سبق سیکھا اور قسمت پر یقین:صبا قمر

 پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی، محبت اور کیریئر سے متعلق کئی اہم باتیں شیئر کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے زندگی میں رومانس نیا آیا ہے اور وہ اس سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہیں۔انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ ہم ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکار ہیں، مگر جب یہ حقیقت میں ہوتا ہے تو انسان کو احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی حالیہ تجربات کا ذکر کیا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں دل کے مائلڈ ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے دل کے دورے کی 20 وجوہات بتائیں، جن میں تناؤ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی تناؤ جسم پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔صبا قمر نے اپنے ڈرامہ انڈسٹری کے تجربات بھی شیئر کیے، بتایا کہ ہمیں بچپن سے رومانوی مناظر سکھائے نہیں جاتے، جس کی وجہ سے لڑکیاں اور لڑکے ان مناظر کو کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔ انہیں کمفرٹیبل محسوس نہیں ہوتا، لیکن اب وہ رومانوی کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں رونا دھونا پہلے سے آتا ہے، اب وہ رومانس بھی سیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے مذاقاً کہا کہ شادی اور محبت قسمت کی بات ہے، اور یہ نہ وقت سے پہلے ہوتا ہے، نہ بعد میں، بلکہ جب لکھا ہوگا تب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے لیے وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ 8 گھنٹے کی نیند بھی پوری نہیں کر پاتیں، اور محبت کے لیے وقت کہاں ہوتا ہے۔صبا قمر نے مزید کہا کہ ہر کسی کو محبت، استحکام اور پیار کی خواہش ہوتی ہے، اور یہ سب قسمت کے لکھے ہوئے ہیں۔ جب وقت آئے گا، تب ہی سب کچھ ہوگا۔اس گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات اور زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ رہی ہیں اور اپنی زندگی کو خوشگوار انداز میں گزارنے کی کوشش کر رہی ہیں۔