صدر اردوان کی نیوز کانفرنس میں اسرائیل کی حمایت پر جرمن چانسلر کو سخت تنقید

صدر اردوان کی نیوز کانفرنس میں اسرائیل کی حمایت پر جرمن چانسلر کو سخت تنقید

اسرائیل کی حمایت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر سخت تنقید کی اور ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن رہنما کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے حال ہی میں غزہ پر پھر سے بمباری کی اور اس علاقے میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ اردوان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب جرمن چانسلر نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے بعد سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جا سکتا تھا۔

اردوان نے اس تنقید میں اسرائیل کی جاری کارروائیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ترکی فلسطین کے حقوق کے لیے کھڑا ہے اور کسی تشدد یا نسل کشی کو برداشت نہیں کرے گا۔ اس معاملے پر ترکی کا موقف واضح ہے کہ فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کی جائے اور غاصب اسرائیلی کارروائیوں کو روکا جائے۔