وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے رہائشی مکانات کے کرایوں میں اہم اضافہ کیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت، سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی کرائے میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر کیا گیا ہے اور وفاقی کابینہ نے اس کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے۔نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے لاگو ہوں گی اور یہ اضافہ تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ہوگا۔وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق، یہ اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں طور پر کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔