4 کروڑ امریکی شہریوں کے خوراک سے محروم ہونے کا خطرہ

ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ایک دوسرے کو ہفتوں سے جاری قانون سازی کے تعطل کا ذمہ دار ٹھہرا نے لگے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میںحکومت کو تاریخ کے دوسرے طویل ترین  شٹ ڈائون کی وجہ سے تقریبا 4 کروڑ 20 لاکھ افراد کے خوراک کی امداد سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا   جبکہ   کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ایک دوسرے کو ہفتوں سے جاری قانون سازی کے تعطل کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔