27 فیصد سے زائد بھارتی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں:رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج بھی کروڑوں لوگ خوراک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں غذائی بحران دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی مسلسل ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کا دعوے دار ملک کروڑوں لوگوں کو آج بھی بھوکا رکھے ہوئے ہے جہاں انہیں خوراک بھی میسر نہیں۔بھارت میں خوراک کے بحران کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھارت 105 ویں نمبر پر ہے