فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سرگرمِ ہیں:یوسف رضا گیلانی

 ملک کو ہر قسم کی بیرونی مداخلت اور دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا:چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اورقائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہ ''فتنہ الہندستان'' کے اٹھارہ دہشت گردوں کو جہنم وٓصل کرنے پر پاک فورسز کے جوانوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کا فخر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ، بارودی مواد اور گولہ بارود بھارت کی جانب سے پاکستان میں تخریب کاری کی واضح علامت ہے۔ دشمن کی ایسی سازشیں ہمارے قومی حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں بلکہ یہ عزم مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے کہ ملک کو ہر قسم کی بیرونی مداخلت اور دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔