نئے گیس کنکشن کے لئے 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو گئیں

سوئی نادرن گیس نے 16ہزار صارفین کو کنکشن فراہم کردیئے،50فیصد کنکشن ارجنٹ دیئے
اسلام آباد (آئی این پی ) تین  لاکھ سے زائد صارفین نے  نئے گیس کنکشن کیلئے اب تک  درخواستیں دے دیں۔ حکومت نے سال میں 50 فیصد کنکشن ارجنٹ جمع کروانے والوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے  16 ہزار سے زائد  کنکشن دئیے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق درآمدی آر ایل این جی کنکشنز گھریلو صارفین کو فراہمی شروع ہوچکی،  سوئی نادرن کو اب تک 3 لاکھ درخواستیں موصول ہوچکیں۔ سوئی نادرن نے 16 ہزار صارفین کو کنکشنز فراہم کردئیے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق سوئی سدرن کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوچکیں۔ اس سال سوئی سدرن نے جون تک 3 لاکھ کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔ اریجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ترجیح دی جارہی ہے