گیس کنکشن: 32 لاکھ پرانی درخواستیں مسترد

لاہور (کرائم رپورٹر )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے گھریلو گیس کنکشنز کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں۔نئے کنکشن آر ایل این جی ٹیرف پر فراہم کئے جائیں گے۔ گیس کنکشنز کے حصول کیلئے دی گئیں پرانی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق 3 سال قبل سوئی ناردرن کو 32 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔صارفین کو نئے گیس کنکشن کیلئے دوبارہ درخواست دینا ہوگی، ارجنٹ گیس کنکشن کیلئے 25 ہزار روپے وائوچر فیس الگ سے جمع کروانا ہوگی،سوئی ناردرن کے تمام دفاتر میں نئے گیس کنکشن کے حصول کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، نئے کنکشن کیلئے صارفین آن لائن بھی اپلائی کر سکیں گے۔