نئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری وزارت صنعت و پیدوار کو دی جائے گی :ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے ملک میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کیلئے ملک میں نئی جم اسٹون ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے پارلیمان سے نئی جم اسٹون اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے پر رائے مانگ لی ہے، نئی اتھارٹی کی ذمہ داری وزارت صنعت و پیدوار کو دی جائے گی۔وزارت تجارت صرف تجارتی روابط کے فروغ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کا کام کر سکتی ہے، اس لئے وزارت تجارت نے تجویز دی ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار مائننگ ریگولیشن، پروڈکشن، اور لوکل پروسیسنگ جیسے امور بہتر طور پر نمٹا سکتی ہے