نیشنل جیم سٹون اتھارٹی قائم کی جائے گی، اس شعبے کی ترقی، ریگولیشن، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گی
اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک میں قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، برآمدات بڑھانے اور غیر رسمی تجارت کے خاتمے کے لیے قومی جیم اسٹون پالیسی 2026 تا 2030 کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت نیشنل جیم اسٹون اتھارٹی قائم کی جائے گی، جو اس شعبے کی ترقی، ریگولیشن، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل جیم اسٹون اتھارٹی کے قیام کے لیے ابتدائی فنڈنگ وفاقی حکومت فراہم کرے گی، جبکہ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کو نئی اتھارٹی میں ضم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی وفاقی و صوبائی اداروں اور متعلقہ صنعت کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔پالیسی کے تحت برآمدی جیم اسٹونز کی جانچ، معیار کی تصدیق اور سرٹیفکیشن کے لیے نیشنل وارنٹی آفس قائم کیا جائے گا