کراچی(آئی این پی ) سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد جمعرات کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ18ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59ہزار 106 روپے ہو گئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 3965 ڈالر فی اونس ہے۔