کراچی(خصوصی رپورٹ ) ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کمی کے بعد 3لاکھ 13ہزار 700روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھائو 257روپے کم ہو کر 2لاکھ 68ہزار 947روپے ہے۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھائو 4 ڈالر کم ہوکر 2984 ڈالر فی اونس ہے۔