سونے کی قیمت برقرار، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ

   کراچی (آئی این پی ) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہیں جب کہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ملکی صرافہ مارکیٹس میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر مستحکم رہیں،  فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے بڑھ کر 5ہزار 368روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔