اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کی ایک اور پروپیگنڈا سازش بے نقاب کر دی ہے، جس میں پاکستان کے خلاف من گھڑت دعوے کیے گئے۔ وزارت کے مطابق بھارتی میڈیا، خاص طور پر ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان نے معرکہ المرصوص کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کیا اور 7 مئی 2025 کے بعد بھارت کو کسی بھی پائلٹ کی حوالگی نہیں کی گئی