جنگ بندی پر قائم‘ خلاف ورزی نہیں کی، افغان دعویٰ مضحکہ خیز ہے: وزارت اطلاعات

پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے‘طالبان کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی پروپیگنڈا ہوسکتا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔وزارت اطلاعات نے بتایا پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان واضح کرچکا ہے کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائے گا اور دہشت گرد کارروائیوں، سرحد پار سے حملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا۔