دونوں صوبوں نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث عارضی طور پر ٹیکس کم کیا: حکام
لاہور (آئی این پی ) پنجاب اور سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح بحال کردی۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس سے قبل اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ صوبہ پنجاب اور سندھ نے زرعی آمدن پر ٹیکس کی پرانی شرح بحال کر دی۔ دونوں صوبوں نے سیلابی نقصانات کے باعث عارضی طور پر ٹیکس کم کیا۔حکام کے مطابق پرانی شرح یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک لاگو ہوں گی، جولائی 2025 سے نئی زیادہ شرح دوبارہ نافذ ہوں گی، سیلاب کے نقصانات کے باعث کسانوں کو ریلیف دیا گیا