لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے 1500کارکن گرفتار

 کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے‘متعدد روپوش ہوگئے
لاہور (آئی این پی ) لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کا کریک ڈائو ن جاری ہے، پولیس نے مذہبی جماعت کے ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کالعدم مذہبی جماعت کے 1500 متحرک کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتاریاں لاہور اور مضافاتی اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنوں کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، متعدد کارکنوں اپنے گھروں سے روپوش ہیں