باجوڑ:افغانستان سے داخلے کی کوشش ناکام، کمانڈر سمیت 4 ‘بلوچستان میں18دہشت گرد ہلاک

پلاک کمانڈر نور ولی کا نائب اوربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ فورسز کو انتہائی مطلوب تھا:آئی ایس پی  آر 
راولپنڈی(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر کے قریب دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔  مارے جانے والوں میں انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا جو خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب اور بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کی رہبری شوری کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے امجد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چلتن اور کیچ میں دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات  عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے