امید اور امن کی ایک اور کرن‘پاکستان‘افغانستان کا مذاکرات جاری رکھنے کافیصلہ

 مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے‘پاکستانی وفد استنبول میں رک گیا:ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ استنبول میں جاری مذاکراتی عمل کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بی بی سی کی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ  کے  مطابق  توسیع کا فیصلہ مذاکرات کے میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی وفد جس نے جمعرات کو استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ لے گا اور   مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے  ۔