پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا جذباتی لمحہ ہے: صاحبزادہ فرحان

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈراپ ہوتا ہوں ڈومیسٹک میں ٹاپ کرکے واپس آتا ہوں اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔