ہماری بیٹنگ اتنی اچھی نہیں رہی ‘بائولر اچھی بائولنگ کر رہے ہیں:پاکستانی اوپنر کی پریس کانفرنس
کولمبو(فضیلہ خان)پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا میچ میں بارش ہونا یا نہ ہونا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، رہی بات انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میں میچ نہ جیتنے تو اس وقت ٹیم کے ہر کھلاڑی کا مورال بہت اوپر ہے اور خود پر اعتماد بھی ہے، جیسے آپکو پتہ ہے ٹی ٹوئنٹی گیم میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ، آپ یہ نہیں کہے سکتے کہ ابھی تک ہم نے انگلینڈ سے کوئی میچ نہیں جیتا ہے لیکن اس وقت کھلاڑیوں کا مورال اوپر ہے اور ہم انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا ٹاس جیتنے کے بعد بائولنگ کرنی ہے یہ بیٹنگ کرنی ہے یہ کوچ اور کپتان کا فیصلہ ہوتا ہے ہم صرف انتظار کرتے ہے کہ پہلے بالنگ کرنی ہے یا بیٹنگ اْس حساب سے تیار ہوتی ہیں ، ابھے تک پوائنٹس کلیکشن پر بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ یہ سچ ہے ہماری بیٹنگ اتنی اچھی نہیں رہی ہے اس پر ہمیں سوچنا چاہیے ٹیم میں ایک ، دو ایسے پلیئر ہونے چاہئے جو اننگز کو لمبا کریں رہی بات بائولنگ کی تو ہمارے بائولر اچھی بائولنگ کر رہے ہیں‘ صائم امپیکٹ پلیئر ہے امید ہے آنے والے میچز میں اچھی اننگز کھیلے گا جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔