صاحبزادہ فرحان نے 56 گیندوں پرسنچری جڑ دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پشاور کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان ہفتے کے روز لاہور وائٹس کے خلاف 56 گیندوں پر شاندار سنچری جڑ دی۔فیصل ا?باد کے اقبال اسٹیڈیم میں 182 رنز کے تعاقب میں معاذ صداقت کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا شاندار  آغاز کیا، صداقت نے محتاط انداز میں کھیلا تو صاحبزادہ فرحان جارحانہ انداز میں دکھائی دیے اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکے اور چوکے لگائے۔پشاور کے بیٹر نے صرف 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اسکور بورڈ پر 6.1 اوورز میں 59 رنز سجا دیے۔