کنسل ٹنٹس کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہ اٹھانے پر کمشنر کا ناپسندیدگی کا اظہار
لاہور ( کرائم رپورٹر) کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، گوجرانوالہ، کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ گوجرانوالہ ہسپتال کے گائنی اور سرجری شعبوں میں کنسلٹنٹس کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ نہ اٹھانے پر کمشنر نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں کنسلٹنٹ، ڈائلسز اور ایکسرے ٹیکنیشن کی خالی اسامیوں پر فوری بھرتی کے اقدامات کئے جائیں۔ کوٹ لکھپت ہسپتال میں خستہ حال میڈیکل سٹور کو منہدم کرنے اور موزوں مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ وہاں سرجری کی کم شرح پر انتظامیہ کو ایڈوائزری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شاہدرہ ہسپتال میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈاکٹر محمد ہارون اشرف، ڈاکٹر علی حسن اور ڈاکٹر اقرا یاسین کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔