اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے عیدالاضحی پر 6سے 9جون تک 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کے لئے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک عید کی تعطیلات ہوں گی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینکس بند رہیں گے۔