ڈھاکا (آئی این پی )بنگلا دیشی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکائو نٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔