لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلسازی کا ہر حربہ ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شادی پورہ میں بڑا چھاپہ مار کر 3194لٹرجعلی کولڈ ڈرنکس، خالی بوتلیں، ڈھکن لیبل اور مشینری ضبط کر لی جبکہ 300لٹر محلول، 300کلو پیکنگ میٹریل تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔ موٹر، مکسر، ویٹ مشین، کسمپریسر، فلنگ مشین، گیس سلنڈر، ڈرم، ٹینک بھی ضبط کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔