142کریٹ ناقص کولڈ ڈرنکس ضبط ،سپر سٹور بند

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ٹیموں نے جویاں والا پل پر سپر سٹور پر چھاپہ مار کر 142کریٹ کولڈ ڈرنکس ضبط کر کے سپر سٹور بند کر دیا۔ موقع پر جدید آلات سے کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے گئے،کولڈ ڈرنکس میں برکس کی مقدار مقرر کردہ مقدار سے انتہائی کم پائی گئی،ڈیڑھ لٹر کے 142کریٹ ضبط کر کے سیمپل تفصیلی جائزے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ زمین پر اشیا موجود، ایکسپائر اشیا کے لیے الگ خانہ موجود نہ تھا،انتہائی لازم خرید ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی عدم موجود تھی۔