6ارب کاسکینڈل، ملزم گرفتار نہ ہوا، درخواست ضمانت دوبارہ دائر

لاہور (کرائم  رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں6ارب روپے کے سکینڈل کے ملزم وقار خان کی درخواست ضمانت دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ،ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزم وقار کی عبوری ضمانت کی درخواست میں غلطی کی بنیاد پر سماعت آگے نہیں بڑھائی، دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کردی جسکے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر نیب اور پولیس کی ٹیمیں تعینات رہیں تاہم ملزم گرفتار نہ ہوسکا اور ہائیکورٹ کی حدود سے نکل گیا،ملزم وقار خان نے عبوری درخواست ضمانت دوبارہ دائر کردی جس پر جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دورکنی بینچ آج سماعت کرے گا ،رجسٹرار آفس نے مصدقہ دستاویزات نہ ہونے کا اعتراض لگا دیا۔