سعودی عرب: عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات

جدہ (آئی این پی ) حج سیزن2025 کے پیشِ نظر رواں سال سعودی حکام اور منتظمین نے شدید گرمی میں عازمین حج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطاقب سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ، اس سال حکام نے 40سے زیادہ سرکاری اداروں اور 2لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو متحرک کیا ہے،سایہ دار جگہوں کو 50 ہزار مربع میٹر تک بڑھا دیا گیا ہے، طبی عملے کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے اس کے علاوہ 400سے زائد کولنگ یونٹ بھی تعینات کیے جائیں گے۔