احرام دھوپ کی حرارت کم کرکے جسم کو زیادہ گرم ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے
جدہ (آئی این پی ) سعودی عرب نے شدید گرمی کے موسم میں آنے والے حج سیزن کے دوران حجاج کرام کو ہیٹ اسٹروک اور تپش سے محفوظ رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھنڈا احرام ایجاد کر لیا ہے، جو دھوپ کی حرارت کم کرکے جسم کو زیادہ گرم ہونے سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچتے ہیں، لیکن گزشتہ چند برسوں سے حج موسمِ گرما میں ہونے کے باعث شدید حرارت اور ہیٹ اسٹروک کا بڑا چیلنج بن چکا ہے