دنیا بھرسے 14لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

عازین گرمی میں زیادہ دیرتک خیموں سے باہرنہ نکلیں خود کو لو سے بچائیں:سعودی وزارت حج
جدہ (آئی این پی )سعودی وزارت حج وعمرہ نے مناسکِ حج کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،دنیا بھر سے چودہ لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کی حفاظت کیلئے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا عازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گرمی میں زیادہ دیرتک خیموں سے باہرنہ نکلیں خود کو لو سے بچائیں،اور مقررہ شیڈول کے مطابق دیگر مناسک ادا کریں ۔عازمین کو نسک کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات کو ادا کیا جائے گا۔