حالیہ جنگ کے بعدفیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط و مقبول ہوئے:مقررین

 کسی غیر جانبدار یا تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے،مذاکرے کے دوران اظہار خیال
 اسلام آباد (آئی این پی )پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔معروف تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹرسیٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام مذاکرے کے دوران  شرکا ء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد جنرل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے ہیں۔مذاکرے کا موضوع پاک بھارت عسکری تنازع اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے امکانات تھا۔مذاکرے میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ کسی غیر جانبدار یا کسی تیسرے ملک کی بات چیت سے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔