چیف جسٹس یحیٰ آفرید ی حج پر چلے گئے ‘جسٹس منیب اختر قائم مقام

جسٹس جمال مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا،6 جون تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے
  6جون سے 10جون تک جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد(آن لائن )جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان بن گئے ،چیف جسٹس یحیٰ آفریدی حج جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ بیرون ملک ہیں۔جسٹس منیب اختر6 جون تک جبکہ 6جون سے 10جون تک جسٹس منصورعلی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی حج پر روانگی کے باعث جسٹس منیب اخترنے جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیااس دوران ججز،وکلاء￿ اور سپریم کورٹ حکام حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں، سینئرپیونی جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک ہیں جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی عید کے چوتھے روز واپس آئیں گے۔ حلف برادری کی تقریب ججز بلاک کے کمیٹی روم میں ہوئی۔جس میں بڑی تعدادمیں وکلاء￿ اور دیگرنے شرکت کی۔6جون تک جسٹس منیب اختر بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے .6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی 10 جون کو پاکستان واپس آئیں گے۔