جسٹس منیب اختر کیخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے،  کام سے روکا جائے:درخواست گزار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ  کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس منیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے۔درخواست گزار کے مطابق جسٹس منیب اختر متعدد بار ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ اب عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔