علی ظفر کے ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ، میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

علی ظفر کے ہتکِ عزت کیس کا فیصلہ، میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ

گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کردہ ہتکِ عزت کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کا فیصلہ سنایا اور عدالت نے میشا شفیع کے خلاف ڈگری جاری کر دی۔یاد رہے کہ علی ظفر نے 2018 میں ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔یہ کیس کئی برس تک زیرِ سماعت رہا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔