میشہ شفیع نے علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کیس ہارنے کے بعد اپنے ردعمل میں مضبوطی اور صحت یابی پر توجہ دینے کا عندیہ دے دیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جن میں خواتین کے بااختیار ہونے پر شاعری شامل تھی اور کہا کہ وہ صدمے سے گزری ہیں اور اب شفا کے سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ میشا شفیع نے بتایا کہ وہ اپنی آواز اٹھانے کو اپنی کامیابی سمجھتی ہیں اور اپنی توجہ صحت یابی کے عمل پر مرکوز رکھیں گی۔واضح رہے کہ میشا شفیع نے 8 سال قبل علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جس پر علی ظفر نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا۔