امریکا و اسرائیل کا ایرانی کینسر کی دوا ساز فیکٹری پر حملہ

امریکا و اسرائیل کا ایرانی کینسر کی دوا ساز فیکٹری پر حملہ

ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں کینسر کی ادویات بنانے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں قشم شہر کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پلانٹ بند ہو گیا ہے۔ ایرانی وزارتِ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملے کے باعث پلانٹ کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔