سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4,560 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,800 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 478,762 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 2,401 روپے مہنگا ہو کر 410,461 روپے پر آ گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہو کر 7,784 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6,673 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔