سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

دو روز کی کمی کے بعد آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جیولرز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 772 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 821 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 616 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔