ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا لیکن ایران میں نہیں امریکا میں: ٹرمپ کیخلاف انکی بھتیجی میدان میں آ گئیں

ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا لیکن ایران میں نہیں امریکا میں: ٹرمپ کیخلاف انکی بھتیجی میدان میں آ گئیں

امریکہ میں ایران پر جاری فوجی مہم کے خلاف بڑھتے ہوئے اندرونِ ملک دباؤ کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ایل ٹرمپ میدان میں آ گئیں۔

ہفتے کو نو کنگز ریلیاں اور احتجاجات کے دوران ملک بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے، جنہیں امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے ایران میں جاری فوجی مہم اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی۔میری ایل ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک کلپ شیئر کیا، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا:انتظامیہ اپنے مؤقف میں مسلسل تبدیلی کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام سے کوئی حقیقی دلچسپی نہیں۔
امریکی بم باری کے فیصلے ایرانی عوام کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی اس سے ان کی آزادی ممکن ہو گی۔
کسی فوری خطرے کے بغیر جنگ شروع کرنا امریکی عوام کے مفاد میں نہیں۔میری ایل ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو "رجیم چینج" ملے گا، لیکن یہ ایران میں نہیں بلکہ امریکہ میں ہوگا۔

دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے عوامی ردعمل کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ قیادت ابتدائی قیادت سے مختلف ہے۔