ایران کی سب سے بڑی دھمکی، رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا

ایران کی سب سے بڑی دھمکی، رجیم چینج کی کوشش ہوئی تو اسرائیلی جوہری مرکز ہمارا ہدف ہو گا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران میں رجیم چینج کی کوشش کی تو اسرائیل کے جوہری مرکز دیمونا کو براہِ راست نشانہ بنایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیم سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا کہ ایران کسی بھی بیرونی مداخلت یا حکومت گرانے کی سازش کا بھروپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ایرانی عہدیدار کے مطابق دیمونا نیوکلیئر ری ایکٹر ایران کے ممکنہ اہداف میں سرفہرست ہے۔تہران نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور نظام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔