مرغا چوری پر2گروپوں میں تصادم، 6 افراد زخمی

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)چونیاں کے نواحی علاقے کھوکھر ٹوچرمیں مرغا چوری کے تنازع پردوگروپوں میں تصادم، تشدد سے2خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔جمیل بھٹی نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزموں اشرف، رشید، وارث، ریاض وغیرہ نے اس کا مرغا چوری کیا،واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزموں اشرف وغیرہ نے مبینہ طور پر اس کے والدنواز جاوید، الیاس اور اسکی بھابی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب مخالف فریق اشرف نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر سے مرغا چوری ہوا ،مرغا پہچاننے پر مخالفین مشتعل ہوگئیاور ان کی جانب سے بھی میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ پولیس کو درخواست دی گئی ہے کہ مبینہ تشدد کے دوران مخالف پارٹی کی ایک خاتون اور2 بچے بھی زخمی ہوئے ،جن کی میڈیکل سمیت درخواست جمع کروائی جس پرتاحال کارروائی نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے م ئوقف سننے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔