شادی کی تقریب میرج ہال میں ہوئی غیر ملکی مہمانوں کی بھی شرکت ، مرغا مرغی کو پارلر سے تیار کروایا گیا

لاہورمیں مرغا، مرغی کی شاہانہ شادی 
 ہال میں پہنچتے ہی باراتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا مرغی کا استقبال کیا،دودھ پلائی ،منہ دکھائی میں سونے کی چین پہنائی گئی ، مہمانوں نے سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں پہلی مرتبہ مرغا ، مرغی کی شاہانہ شادی کی انوکھی تقریب ہوئی جسے دیگر ممالک کے لوگ بھی دیکھنے آپہنچے۔ شادی باقاعدہ میرج ہال میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا دلہن یعنی مرغی کو پھولوں سے سجی گاڑی پر بٹھا کر پارلر لے جایا گیا جہاں اس کو دلہن کی طرح سجایا گیا، دولہا میاں مرغے کو بھی پارلر سے تیار کروایا گیا۔ہال میں پہنچتے ہی باراتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا مرغی کا استقبال کیا۔ مقامی مہمانوں کے ساتھ غیر ملکی بھی اس انوکھی شادی سے خوب خوش دکھائی دئیے۔ مرغا،مرغی کو سٹیج پر بٹھا کر دودھ پلائی کی رسم اور منہ دکھائی پر سونے کی چین بھی پہنائی گئی۔ بعد میں مہمانوں نے انہیں سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا۔