سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر، جامع پالیسی پر عمل کر ر ہے،وزیرصحت
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ) ملک بھرمیں 84421 افراد ایچ آئی وی ایڈز ت میں مبتلا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دورن وفاقی وزیر صحت کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 84421 افراد ایچ آئی وی ایڈز کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وزیر صحت کی جانب سے بتایاگیا کہ ایچ آئی وی وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ میں افراد متاثر ہیں۔ حکومت ایڈز سے بچائو کیلئے جامع اور کثیر الجہتی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ریلویز عثمان اویسی نے بتا یا کہ کریڈٹ کارڈ اور دیگر ذرائع سے ریلوے بکنگ کرائی جا سکتی ہے،ریلوے سٹیشنوں پر انٹرنیٹ سہولت کے منصوبے پر کام جاری ہے۔اے ٹی ایم کی سہولت کو ریلوے سٹیشن پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے، آن لائن منی ٹریل کی طرف جا رہے ہیں، پوائنٹ آف سیلز لگانے کا منصوبہ گزشتہ سال سے شروع ہوا ہے تاکہ سٹیشنز پر انٹرنیٹ سہولت فراہم کریں۔ ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے منصوبے صوبوں میں وہاں کے ترقیاتی ادارے کر رہے ہیں، 2024 میں اس کو بند کیاگیا۔ اس کے سٹاف میں ٹیکنیکل ملازمین کے لئے گولڈن ہینڈ شیک اور سرپلس پول میں بھیجا گیا ہے، کسی ملازم کی تنخواہ بند نہیں ہوئی۔ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے پر صوبوں کو اعتماد میں لیاگیا۔