بندش کے دوران تمام بندرگاہوں پر ٹرانسپورٹ آپریشنز، لوڈنگ اور ان لوڈنگ مکمل طور پر بند ہوگی
ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ‘ مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:صد ایسوسی ایشن
کراچی(آئی این پی) گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز نے آج سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ایسوسی ایشن نے کہا بندش کے دوران تمام بندرگاہوں پر ٹرانسپورٹ آپریشنز، لوڈنگ اور ان لوڈنگ مکمل طور پر بند ہوں گے۔صدر ٹرانسپورٹرز گڈز ایسوسی ایشن ملک شہزاد کا کہنا تھا ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ملک شہزاد نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج ہیں، حکومت کیا چاہتی ہے ہم اپنا کاروبارمکمل بند کردیں؟انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی ہڑتال کے باعث اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر ہے اور کئی ٹرک اور کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں