آبنائے ہرمز : نیا پارلیمانی منصوبہ جلد منظور کر لیا جائے گا: علائوالدین

نئے نظام کے تحت ایران کی اجازت کے بغیر کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی
تہران (آئی این پی )ایران کے رکنِ پارلیمنٹ  علائو الدین بروجردی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نیا پارلیمانی منصوبہ جلد از جلد منظور کر لیا جائے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوںنے  کہا کہ مجوزہ نئے نظام کے تحت ایران کی اجازت کے بغیر کسی کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ ٹول عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا: چونکہ گزرنے والے جہازوں کی سکیورٹی برقرار رکھنے اور انھیں خدمات فراہم کرنے میں اخراجات آتے ہیں، اس لیے آبنائے سے ٹرانزٹ ٹول وصول کرنے کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے۔انھوں نے  کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلا ئوکے معاہدے (این پی ٹی)  سے دستبردار ہو جائے، اور کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد یہ معاہدہ اپنی اہمیت کھو چکا ہے۔