عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن(آئی این پی )خام تیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 533 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی 0.9 ڈالر اضافے کے ساتھ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو ئی  ۔یاد رہے کہ ہفتے کو عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روزہ کمی کے بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہوکر 472062 روپے کا ہوگیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھا 4116 روپے کے اضافے سے 404717 روپے ہوگئے۔