بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

 نئی دہلی (آئی این پی )  بھارت میں  بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد  ممبئی میں بدھ کو 10 گرام سونے  (24 قیراط)  کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔اسی طرح   22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ سونے کی قیمتوں میں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز شامل نہیں ہیں۔  رپورٹس کے مطابق دہلی میں 10 گرام سونے (  24 قیراط)  کی قیمت سب سے زیادہ یعنی  ایک لاکھ30 ہزار 450 بھارتی روپے ہے جب کہ  ممبئی اورکلکتہ سمیت دیگر شہروں میں  10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ30 ہزار 310 بھارتی روپے ہے۔